غائبانہ نماز جنازہ کا حکم
الجواب بعون الملک الوھاببسم اللہ الرحمن الرحیم حامدا و مصلیاغائبانہ نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔دلائل ملاحظہ ہوں:۔بہار شریعت میں ہے۔ جنازہ کا وہاں موجود ہونا یعنی کُل یا اکثر یا نصف مع سر کے موجود ہونا، لہٰذا غائب کی نماز نہیں ہوسکتی۔ (بہار شریعت، جلد1، صفحہ 828) فتاوی رضویہ میں ہے۔مذہب مہذب حنفی میں جنازہ غائب پر بھی محض ناجائز ہے ۔ائمہ حنفیہ کا اس کے عدمِ جواز پر بھی اجماع ہے۔ ( فتاوی رضویہ، جلد9، صفحہ 341)بدائع الصنائع میں ہے۔قَالَ أَصْحَابُنَا: لَا يُصَلَّى عَلَى مَيِّتٍ غَائِبٍ۔(بدائع الصنائع، جلد1، صفحہ 312)المبسوط للسرخسی میں ہے۔قَالَ عُلَمَاؤُنَا رَحِمَهُمْ اللَّهُ تَعَالَى لَا يُصَلَّى عَلَى مَيِّتٍ غَائِبٍ ۔ (المبسوط للسرخسی، جلد2، صفحہ 67)فتح القدیر میں ہے۔وَشَرْطُ صِحَّتِهَا إسْلَامُ الْمَيِّتِ وَطَهَارَتُهُ وَوَضْعُهُ أَمَامِ الْمُصَلِّي، فَلِهَذَا الْقَيْدِ لَا تَجُوزُ عَلَى غَائِبٍ۔(فتح القدیر، جلد2، صفحہ 117)تبیین الحقائق میں ہے۔وَيُشْتَرَطُ أَيْضًا وَضْعُهُ أَمَامَ الْمُصَلِّي فَلِهَذَا الْقَيْدِ لَا تَجُوزُ الصَّلَاةُ عَلَى غَائِبٍ۔(تبیین الحقائق، جلد1، صفحہ 229)درر الحکام شرح غرر الحکام میں ہے۔وَتَقَدَّمَ الْمَيِّتُ عَلَى الْإِمَامِ وَحُضُورِهِ فَلَا يُصَلِّي عَلَى غَائِبٍ وَلَا عُضْوٍ۔ (دررالحکام شرح غرر الحکام، جلد1، صفحہ 162)ملتقی الابحر میں ہے۔ وَلَا يُصَلِّي على عُضْو وَلَا على غَائِب۔ (ملتقی الابحر، جلد1، صفحہ 272) البحر الرائق میں ہے۔وَزَادَ فِي فَتْحِ الْقَدِيرِ وَغَيْرِهِ شَرْطًا ثَالِثًا فِي الْمَيِّتِ، وَهُوَ وَضْعُهُ أَمَامَ الْمُصَلَّى فَلَا تَجُوزُ عَلَى غَائِبٍ۔(البحر الرائق، جلد2، صفحہ 193) در مختار میں ہے۔فَلَا تَصِحُّ عَلَى غَائِبٍ۔ (درمختار، جلد2، صفحہ 209)فتاوی عالمگیری میں ہے۔وَمِنْ الشُّرُوطِ حُضُورُ الْمَيِّتِ وَوَضْعُهُ وَكَوْنُهُ أَمَامَ الْمُصَلِّي فَلَا تَصِحُّ عَلَى غَائِبٍ۔(فتاوی عالمگیری،جلد1، صفحہ 164)نماز جنازہ کے صحیح ہونے کی شرط یہ ہے کہ میت کا مسلمان ہونا اور اس کا امام کے سامنے ہونا اسی شرط کے سبب کسی غائب پر نماز جنازہ جائز نہیں۔الاختیار لتعلیل المختار میں ہے۔وَلَا يُصَلَّى عَلَى غَائِبٍ۔ (الاختیار لتعلیل المختار، جلد1، صفحہ 95)ھذا ماعندنا واللہ اعلم بالصوابشیر محمد خان مفتی دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف ضیاء المصطفی نائب مفتی دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف محمد شعیب رکن دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریفتاریخ:2026۔02۔23