سفر میں سنتوں کا حکم
الجواب بعون الملک الوھاب بسم اللہ الرحمن الرحیم حامدا و مصلیاسفر کی حالت میں سنتیں اور نوافل معاف ہیں اور اگر کہیں ٹھہراو ہو اور آسانی سے پڑھ سکتا ہو تو پڑھ لے البتہ فجر کی سنتوں کا خصوصی خیال رکھے۔ نوافل اور سنتوں کی قصر نہیں بلکہ سنتوں اور نوافل کو پورا پورا ہی پڑھا جائے گا۔فتاوی نوریہ میں ہے۔ سفر میں ادائے سنن بلا شبہ جائز و مستحسن و مسنون ہے اس پر جمہور علماء کرام کا اتفاق اور آئمہ اربعہ عظام رضی اللہ عنھم اطباق ہے اور کود قرآن کریم اور احادیث شریفہ سے ثابت و مبرہن ہے (فتاوی نوریہ، جلد 1، صفحہ606)عالمگیری میں ہے۔ وَلَا قَصْرَ فِي السُّنَنِ، كَذَا فِي مُحِيطِ السَّرَخْسِيِّ، وَبَعْضُهُمْ جَوَّزُوا لِلْمُسَافِرِ تَرْكَ السُّنَنِ وَالْمُخْتَارُ أَنَّهُ لَا يَأْتِي بِهَا فِي حَالِ الْخَوْفِ وَيَأْتِي بِهَا فِي حَالِ الْقَرَارِ وَالْأَمْنِ، هَكَذَا فِي الْوَجِيزِ لِلْكَرْدَرِيِّ۔ (عالمگیری، جلد 1، صفحہ139۔ لَا قَصْرَ فِي السُّنَنِ دررالحکام میں بھی یہ الفاظ موجود ہیں)بدائع الصنائع میں ہے۔ لَا قَصْرَ فِي السُّنَنِ وَالتَّطَوُّعَاتِ۔ (بدائع الصنائع ، جلد 1، صفحہ 92)البحر الرائق میں ہے۔ صَلَّى الْفَرْضَ الرُّبَاعِيَّ رَكْعَتَيْنِ لَكَانَ أَوْلَى وَقَيَّدَ بِالْفَرْضِ؛ لِأَنَّهُ لَا قَصْرَ فِي الْوِتْرِ وَالسُّنَنِ وَاخْتَلَفُوا فِي تَرْكِ السُّنَنِ فِي السَّفَرِ فَقِيلَ: الْأَفْضَلُ هُوَ التَّرْكُ تَرْخِيصًا وَقِيلَ الْفِعْلُ تَقَرُّبًا وَقَالَ الْهِنْدُوَانِيُّ: الْفِعْلُ حَالَ النُّزُولِ وَالتَّرْكُ حَالَ السَّيْرِ، وَقِيلَ يُصَلِّي سُنَّةَ الْفَجْرِ خَاصَّةً، وَقِيلَ سُنَّةَ الْمَغْرِبِ أَيْضًا، وَفِي التَّجْنِيسِ وَالْمُخْتَارِ أَنَّهُ إنْ كَانَ حَالَ أَمْنٍ وَقَرَارٍ يَأْتِي بِهَا؛ لِأَنَّهَا شُرِعَتْ مُكَمِّلَاتٍ وَالْمُسَافِرُ إلَيْهِ مُحْتَاجٌ، وَإِنْ كَانَ حَالَ خَوْفٍ لَا يَأْتِي بِهَا؛ لِأَنَّهُ تَرَكَ بِعُذْرٍ۔( البحر الرائق، جلد 2، صفحہ141۔ اسی طرح مجمع الانھر میں ہے)بہار شریعت میں ہے۔سنتوں میں قصر نہیں بلکہ پوری پڑھی جائیں گی البتہ خوف اور رواروی یعنی جلدی کی حالت میں معاف ہیں اور امن کی حالت میں پڑھی جائیں گی۔( بہار شریعت، جلد1، صفحہ 744) ھذا ماعندنا واللہ اعلم بالصواب شیر محمد خان مفتی دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف محمد شعیب رکن دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریفتاریخ:2021۔02۔27